بھٹکل 7/ ستمبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) دکن ویلفیر اسوسی ایشن بھٹکل کی جانب سے ٹیچرس ڈے کے مناسبت سے 5 ستمبر کو ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی اساتذہ کو بہترین تدریسی خدمات انجام دینے پر اُن کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیاجس میں قابلِ ذکر جناب آئی ڈی خان، محترمہ انورادھاہیبار، محترمہ کے ملاتھی،سسٹر ونوتھا ڈیسوذا:محترمہ حسینہ بانو شیخ:محترمہ جیوتھی ڈی اچاری، محترم محمد اسحق خان، اور جناب شہاب الدین شیخ وغیرہ ہیں۔
مہمانِ خصوصی کے طورپر شریک انجمن کالج کے موظف پرنسپال ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماج میں تدریس کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی۔علاوہ ازیں صدر کرناٹک اکیڈمی آف ڈیولپمنٹ ٹرسٹ اُڈپی، ویژن انڈیا مشن فاؤنڈیشن بھٹکل کے ٹرسٹی،جناب امجد علی ابراہیم شیخ نے اس موقع پر طلباء و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے مقابلہ جاتی امتحانات جیسے آئی اے ایس، آئی پی ایس،اور آئی ایف ایس میں کامیابی حاصل کرنے کے گُر بتاتے ہوئے اہم نکات کو سامنے رکھنے کی کوشش کی۔
آنند آشرم کمپوژٹ پی یو کالج بھٹکل کی پرنسپل سسٹر ڈیسوزا نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ تدریس کا شعبہ عالمی سطح کا شعبہ ہے اوراُستاد زندگی بھر اُستاد ہی رہتا ہے۔اجلاس کی صدارت اسوسی ایشن کے صدر جناب ڈاکٹر نسیم احمد نے کی،جناب خواجہ شیخ نے شکریہ کے کلمات پیش کئے۔ کامیاب طلباء کو اس موقع پر سرٹیفیکیٹ دئے گئے۔ اس اجلاس میں جناب نذیر احمد شیخ جنرل سکریٹری، جناب افتخار،اور محمد فاروق شیخ وغیرہ موجو دتھے.